میڈرڈ ،9؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک بوگی پٹڑی سے مکمل طور پر اتر گئی جب کہ دیگر دو بوگیاں جزوی طور پر پٹڑی سے ہٹ گئیں۔اسپین کے شمال مغرب میں جمعہ کو ایک ریل گاڑی پٹڑی سے اتر گئی، جس سے کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے۔پرتگال جانے والی اس ریل گاڑی پر لگ بھگ 60افراد سوار تھے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک بوگی پٹڑی سے مکمل طور پر اتر گئی جب کہ دیگر دو بوگیاں جزوی طور پر پٹڑی سے ہٹ گئیں۔امدادی ٹیموں نے فوری طور پر حادثے کے مقام پر پہنچ کر مسافروں کو وہاں سے نکالنا شروع کر دیا۔2013ء میں اسپین کی تاریخ میں ایک انتہائی مہلک حادثہ پیش آیا تھا جب ایک ہائی اسپیڈ ٹرین پٹڑی سے اتر گئی تھی، اس حادثے میں 80افراد ہلاک اور لگ بھگ 170زخمی ہو گئے تھے۔اس حادثے کی وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ ریل گاڑی کا ڈرائیور موڑ سے قبل بروقت بریک کا استعمال نہیں کر سکا تھا۔